ثنا جاوید اور منیبہ مزاری کی ملاقات، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 معروف اداکارہ ثنا جاوید اورمنیبہ مزاری نے اپنی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

وہیل چیئر تک محدود منیبہ مزاری کا تعلق شوبز سمیت مختلف شعبہ جات سے رہا ہے جو مصورہ، مقررہ اور سماجی کارکن کے طور پر سامنے آئیں۔ 21 سال کی عمر میں کار ایکسیڈنٹ نے منیبہ مزاری کو دونوں ٹانگوں کے استعمال کی قوت سے محروم کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ترانے کا ریمکس بالکل اچھا نہیں لگا، عدنان صدیقی

ریڑھ کی ہڈی میں لگنے والی چوٹ کے باعث منیبہ مزاری کی شخصیت تبدیل ہو کر رہ گئی۔ منیبہ مزاری نے گلوکارہ کے طور پر بھی اپنا لوہا منوانے کی کوشش کی ہے۔ ٹریفک حادثے کے بعد اپنی توجہ معذوری سے ہٹانے کیلئے منیبہ مزاری نے مصوری شروع کی تھی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں منیبہ مزاری نے ٹی وی ڈراموں اور فلمز کی اداکارہ ثنا جاوید کے ہمراہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں سے شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muniba Mazari (@muniba.mazari)

دوسری جانب اداکارہ ثنا جاوید نے بھی منیبہ مزاری کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ہمراہ اپنی تصاویر مداحوں کے سامنے رکھ دیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں فنکاروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

واضح رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید نے ڈرامہ سیریل کالا ڈوریا، اے مشتِ خاک، ڈنک، رسوائی اور ڈر خدا سے سمیت متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور متعدد فلموں میں بھی کام کیا ہے۔