معاشرے میں کھیلوں کے فروغ سے مثبت ماحول پیدا ہوگا، علامہ سمیع سواتی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا ہے کہ معاشرے میں کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کو جرائم سے دور رکھنے میں مددگار اور معاون ثابت ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام ضلع غربی کے زیراہتمام مومن آباد گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن میں شہید اسلام کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

استعمال شدہ کھانوں سے نئی ڈشز بنانے والا انوکھا ریسٹورنٹ جو دنیا بھر کیلئے مثال ہے

اس موقع پر جے یوآئی کے سابق ضلعی امیر مولانا عمرصادق ، ضلع کیماڑی کے سیکریٹری جنرل سید اکبر شاہ ہاشمی ، حافظ حبیب الرحمٰن خاطر ، یوسی 13 کے وائس چیئرمین پرویز دودا، عطاء الرحمن دیشانی جے ٹی آئی ضلع غربی کے کنوینئر احسان اللہ صالح ودیگر ، حافظ راج ولی خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان مستقبل کے قومی ہیرو ثابت ہوسکتے ہیں ان کی سرپرستی کی ضرورت ہے ،کراچی کے نوجوان باصلاحیت اور ہونہار ہیں ان کی صلاحیتوں کو نکھارکر ان کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا مثالی نمائندہ بنایا جاسکتا ہے۔

درین اثناء شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالدمحمود سومرو ٹورنامنٹ کا فائنل قاری عبدالحفیظ شہید اور شہید اسلام علامہ سومرو کرکٹ ٹیموں کے درمیان منعقد ہوا جبکہ فائنل میں شہید اسلام کرکٹ ٹیم کامیاب ہوگئی ، اس موقع پر فاتح ، رنراپ ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔