صحافی سے بدتمیزی کرنے کا الزام، سلمان خان کو عدالت نے طلب کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھمکی آمیز خط، سلمان خان نے ممبئی چھوڑدیا
دھمکی آمیز خط، سلمان خان نے ممبئی چھوڑدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو صحافی سے بدتمیزی کرنا مہنگا پڑگیا، عدالت نے سلمان خان کو سمن جاری کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2019 میں ایک صحافی نے سلمان خان اور ان کے باڈی گارڈز پر بدتمیزی اور حملے کا الزام لگاتے ہوئے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد صحافی نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

تاہم دو سال کے بعد اس کیس میں پیشرف سامنے آئی ہے، جس میں سلمان اور ان کے باڈی گارڈز کے خلاف ممبئی کی اندھیری میٹروپولیٹن کورٹ نے سمن وارنٹ جاری کردیئے ہیں اور انہیں 5 اپریل کو عدالت آنے کا حکم دیا ہے۔

صحافی کی جانب سے درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایک کار پر سوار تھے اور اداکار کو سائیکل پر دیکھ کر انہوں نے سلمان کے باڈی گارڈز سے رضامندی لینے کے بعد ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کر دی۔

اپنی ویڈیو بنتی ہوئی دیکھ کر سلمان خان ناراض ہوگئے، اور ان کے باڈی گارڈز کار کے پاس آئے اور تشدد کرنا شروع کر دیا جبکہ اس دوران سلمان خان نے بھی اپنے محافظوں کے ساتھ مل کر حملہ کیا اور موبائل فون بھی لے لیا۔

مزید پڑھیں: سنی لیون کی مالدیپ میں پکنک مناتے ہوئے بولڈ ویڈیو اور تصاویر وائرل

رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے اس واقعہ پر مزید کارروائی نہ کرنے پر مذکورہ صحافی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ تاہم عدالت نے اب سلمان خان کو سمن جاری کردیا ہے۔

Related Posts