سجل علی اور احد رضا میر کے مابین اختلافات کی قیاس آرائیاں، حقیقت کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق خبر سن کر مداح چل بسی
سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق خبر سن کر مداح چل بسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوشل میڈیا پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور شریکِ حیات احد رضا میر کے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں جس کی وجہ سماجی تقریبات سے دونوں فنکاروں کا اچانک غائب ہوجانا ہے۔

اذان سمیع خان کے ہمراہ ٹی وی سیریل عشق لا میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں۔

نیا ہیش ٹیگ

سوشل میڈیا پر مداحوں نے ساحد کے نام سے نیا ہیش ٹیگ متعارف کرادیا جو سجل علی کے س اور احد رضامیر کے فرسٹ نیم سے ملا کر بنایا گیا۔ دونوں فنکاروں کی شادی 2 سال قبل مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔

شادی کا بندھن

متحدہ عرب امارات میں ایک نجی تقریب کے دوران سجل علی اور احد رضا میر کی شادی ہوئی تاہم شادی کے بعد دونوں فنکاروں نے ایک ساتھ زیادہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیں۔

Public Speculations On Sajal & Ahad's Current Relationship Status

فنکار جوڑے میں اختلافات 

دونوں فنکاروں کے مابین اختلافات کی قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب سجل علی کی فلم کھیل کھیل میں نومبر 2021 کے دوران ریلیز ہوئی اور احد رضا میر اس موقعے پر شامل نہ ہوسکے۔

سجل کی فلم

فلم کیلئے کوئی تشہیری مہم ہو یا پریمیئر، احد رضا میر کہیں موجود نہیں تھے اور ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے مابین اختلافات ضرور ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ برس بھی ایسی قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔ 

I think there is someone in Bilal Abbas Khan's life': Sajal Aly spills the  beans

بعد ازاں سجل علی نے ایک ویڈیو شیئر کرکے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میں جبکہ میرے شریکِ حیات احد رضا میر برطانیہ میں ہیں۔ تاہم ایک بار پھر فلم کے موقعے پر احد رضا میر یا ان کے اہل خانہ نے سجل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار نہیں کیا۔

احد رضا میر کے اہل خانہ کا اجتماع

ایک تصویر میں کراچی میں احد رضا میر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لنچ کرتے نظر آئے اور اس موقعے پر سوائے سجل علی کے تمام اہلِ خانہ موجود تھے۔ خاندان کے گروپ فوٹو سے بھی سجل علی غائب رہیں۔ 

Public Speculations On Sajal & Ahad's Current Relationship Status

Celebrities Spotted At Rafay Rashidi's Place For Lunch In Honor of Sulatana Siddiqui

کیا دونوں نے راہیں جدا کرلیں؟

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر متضاد آراء سامنے آئی ہیں کہ احد رضا میر اور سجل علی کی راہیں اب تک ایک ہیں یا نہیں؟ بعض مداحوں کا الزام ہے کہ احد رضا میر نے سجل علی کو شہرت کیلئے استعمال کیا تاہم سجل علی نے اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

بہت سے مداحوں کا ماننا ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی راہیں جدا ہو گئی ہیں تاہم فنکار جوڑے کی جانب سے اس قیاس آرائی کی تصدیق، تردید یا وضاحت سامنے نہیں آسکی۔ 

Related Posts