کیلاش قبیلے کی سائرہ جبیں نے پاکستان ویمن ٹیم میں ڈیبیو کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کیلاشی کرکٹر سائرہ، فائل فوٹو

چترال کے کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والی سائرہ جبیں نے زمبابوے کے خلاف پہلے ویمن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کر دیا۔

25 سالہ سائرہ جبیں صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں واقع ہندوکش کے مشہور کیلاش قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کا قومی ویمن ٹیم تک پہنچنا نہ صرف ان کے لیے بلکہ کیلاش کمیونٹی کے لیے بھی ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

لاہور کے کینئرڈ کالج میں زیر تعلیم بیٹنگ آل راؤنڈر سائرہ جبیں اس سے قبل ڈومیسٹک ویمن کرکٹ میں اسٹرائیکرز کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہیں، جس کے بعد انہیں قومی ٹیم میں موقع دیا گیا۔

اپنے ڈیبیو میچ میں سائرہ جبیں پانچ گیندوں پر پانچ رنز بنا سکیں، تاہم شائقین کرکٹ کو ان سے مستقبل میں بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

Related Posts