عدلیہ اورجمہوریت کیلئے 12 مئی کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، سعید غنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saeed Ghani's message on the anniversary of the May 12

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:صوبائی وزیرتعلیم و محنت و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ 12 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جب ریاستی دہشت گردی کی گئی ،12 مئی کا دن عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کے لئے قربانیوں کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ 12 مئی کو ایک آمر نے اپنے دہشت گردوں کے ذریعے جمہوری کارکنوں کا قتل عام کروایا، اس روز پولیس اور امن و امان کی بحالی کے اداروں کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی بربریت کے خلاف عالم اسلام کی خاموشی ناقابل یقین ہے، عامر خان

انہوں نے کہا کہ اس قتل عام کے بعد آمر پرویز مشرف نے کہا کہ ہم نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ عدلیہ کی آزادی کے لئے 12 مئی کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ہم شہداء 12 مئی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس روز عدلیہ کی آزادی کا تحفظ وکلاء کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں اس روز پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ 12 مئی کا دن عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کے لئے قربانیوں کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related Posts