وزیرِ تعلیم سعید غنی کی زیرِ صدارت کچی آبادیز اتھارٹی کا اجلاس، بجٹ منظوری پر غور

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
وزیرِ تعلیم سعید غنی کی زیرِ صدارت کچی آبادیز اتھارٹی کا اجلاس، بجٹ منظوری پر غور
وزیرِ تعلیم سعید غنی کی زیرِ صدارت کچی آبادیز اتھارٹی کا اجلاس، بجٹ منظوری پر غور

کراچی: وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت سندھ کچی آبادیز اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا 26واں اجلاس ہوا جس میں بجٹ کی منظوری پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین سندھ کچی آبادیز اتھارٹی سعید غنی کی زیرِ صدارت اجلاس کے آغاز میں سابق وزیرِ کچی آبادیز مرتضیٰ بلوچ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور گزشتہ گورننگ باڈی اجلاس کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران کچی آبادیز اتھارٹی کے سال 21-2020ء کے سالانہ بجٹ کی منظوری اور سال 20-2019ء پر نظرِ ثانی بجٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رواں برس کورونا کے باعث بجٹ کا تخمینہ 48 اعشاریہ 383 ملین روپے کم رکھا گیا۔

گزشتہ برس بجٹ 417 اعشاریہ 383 ملین رکھا گیا تھا جسے کم کرکے رواں برس 369 ملین کردیا گیا جبکہ لیز کی مد میں ریکوری کا تخمینہ بھی گزشتہ سال 174.783 ملین کی بجائے 126 ملین رکھا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی کے ڈی اے بجٹ اعزازیہ کے نام پر لاکھوں کا ٹیکہ لگاگئے

Related Posts