صبا قمر نے بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صبا قمر نے بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ ایوارڈ اپنے نام کرلیا
صبا قمر نے بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی کی مقبول و معروف اداکارہ صبا قمر نے فلم کملی میں عمدہ اداکاری پر بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

سرمد کھوسٹ کی فلم کملی میں صباقمر، ثانیہ سعید، نمرہ بچہ اور دیگر اہم کرداروں میں ہیں۔ کام کے محاذ پر وہ ایک نئے ڈرامے تمہارے حسن کے نام سے ٹی وی پر واپسی کرینگی۔

اُن کی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا۔ ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں صبا قمر، زاہد احمد، سید جبران اور نیئر اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تصویری تجزیہ، ٹچ بٹن کے پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

38 سالہ باغی کی اداکارہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ حکومت پاکستان نے انہیں 2012 میں تمغہ امتیاز اور 2016 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا۔

ماضی میں انہوں نے کئی کامیاب ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا ہے، جن میں پانی جیسا پیار، سناٹا، تھکن، بنٹی آئی لو یو، ڈائجسٹ رائٹر، داستان اور بے شرم جیسے شامل ہیں۔

Related Posts