پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر فنکارہ صبا فیصل نے بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کے اعلان کے تناظر میں نجی معاملے پر ویڈیو بیان جاری کرنے کی وجوہات سے پردہ ہٹا دیا ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ ہم گزشتہ 4سال سے برداشت کر رہے ہیں، بات سوشل میڈیا پر لانے کا مقصد سب کو بتانا تھا کہ فنکاروں کو بہت کچھ برداشت کرنا ہوتا ہے۔
شادی شدہ جوڑوں میں اعتماد اور مطابقت ضروری ہے۔شان
انسٹاگرام پیغام میں صبا فیصل نے کہا کہ ہم عوام کو بتانا چاہتے تھے کہ عزت، دولت اور شہرت کمانے کے بدلے کچھ دینا بھی پڑتا ہے۔ سینئر فنکارہ نے حمایت کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سینئر فنکارہ صبا فیصل نے کہا کہ ساتھ کھڑے ہونے اور دعائیں دینے کیلئے آپ سب کی شکر گزار ہوں۔ رشتے ہار جیت سے نہیں بنتے۔ یہ دلوں کے رشتے ہوتے ہیں اور دلوں سے ہی بنتے ہیں۔شوبز کے متعدد فنکاروں نے صبا فیصل سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر بہت سے تبصرے پڑھ چکی ہوں۔ آج کا دن میرے لیے بہت مشکل تھا۔ مجھے امید ہے کہ آپ میرے لیے دعا کریں گے۔ انہوں نے عوام سے مزید تبصرے نہ کرنے کی اپیل بھی کی۔
صبا فیصل نے مداحوں کو سمجھایا کہ میرے بیٹے یا بہو کا ساتھ دینے یا میرے حق میں بولنے کی ضرورت نہیں۔ میں گزشتہ 4سال سے جاری بات چیت کا کوئی جواب نہیں دے سکی، اس لیے آپ سے ویڈیو پیغام شیئر کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے خود پر جبر کرکے اپنی عزت اور شہرت کی قیمت ادا کی ہے۔اللہ تعالیٰ ہم فنکاروں کی زندگی کے اس تاریک پہلو کو بھی آپ سب سننے اور دیکھنے والوں کو سمجھنے کی توفیق دے۔ ہم پیسہ، دولت اور شہرت کما رہے ہیں لیکن ہمیں بہت کچھ دینا پڑتا ہے۔