بابر سے خراب تعلقات کی افواہیں، وسیم اکرم کا ردِ عمل سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا موجود کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے اختلافات کی افواہوں پر رد سامنے آیا ہے۔

سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے حال ہی میں نجی ویب سائٹ کو انٹرویو میں ان تمام خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ‘بابر میرے بیٹے جیسا ہے، میں بابر سے کبھی ناراض نہیں ہوا، گھر بیٹھے چند صحافی ہیں جو یہ کہانیاں بنا رہے ہیں، ان کا کام صرف ٹوئٹر پر ہے جو بغیر کھانا کھائے اور چائے پیے 24 گھنٹے صرف ٹوئٹر پر رہتے ہیں ‘۔

وسیم اکرم کے مطابق بابر کو پشاور زلمی کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا فیصلہ مالکان نے کیا تھا اور ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔وسیم اکرم نے کہا ‘یہاں تک کہ میں آج تک ان صحافیوں سے ملا بھی نہیں ہوں ‘۔

مزید پڑھیں:ٹیم کیلئے صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں، پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ‘لیگز میں کھلاڑیوں کے ایک سے دوسری ٹیم میں جانا عام بات ہے، کراچی کی ٹیم میری نہیں بلکہ اپنے مالک کی ہے، بابر میرے بیٹے کی طرح ہے، میں کیوں اس سے ناراض ہوں گا؟ میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہوں ‘۔