کراچی میں ماسک نہ لگانے پر 500روپے جرمانہ زیادتی ہے،تاجربرادری

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کراچی میں ماسک نہ لگانے پر 500روپے جرمانہ زیادتی ہے،تاجربرادری
کراچی میں ماسک نہ لگانے پر 500روپے جرمانہ زیادتی ہے،تاجربرادری

کراچی: انجمن تاجران سینٹرل کے جنرل سیکریٹری اور آل کراچی جیولرز اینڈمینوفیکچررزایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محمدیاسین نے کہاہے کہ ماسک نہ لگانے پر 500روپے جرمانہ زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں میں یہی جرمانہ 100روپے ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام تو پہلے ہی بدترین مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہے مزید پریشان نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ طویل ترین لاک ڈاؤن اور طوفانی بارشوں کے بعدسے کراچی کے شہری ابھی تک سنبھلے نہیں ہیں،اس پر طرفہ تماشہ یہ ہے کہ ان پر جرمانے عائد کرکے مزید جبر کا نشانہ بنایا جارہاہے جو لمحہء فکریہ ہے۔

حکومت میں موجودسنجیدہ اراکین اس معاملے کو سلجھانے کے لئے آگے آئیں اور عوام کے مفادسے متصادم قوانین کو ختم کروائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

انہوں نے کہاکہ کروناکے خدشات پر تاجربرادری حکومت کے ساتھ ہے اور تمام تر ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھرپورکوششوں میں مصروف عمل ہے،خدارااس جانب توجہ دی جائے مارکیٹوں میں جرمانے بندکئے جائیں تاکہ تاجربرادری سکون سے کاروبار کرسکے۔