ذوالقعدہ کا چاند دیکھنے کیلئے کراچی میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ذوالقعدہ کا چاند دیکھنے کیلئے کراچی میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
ذوالقعدہ کا چاند دیکھنے کیلئے کراچی میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ کا چاند دیکھنے کیلئے کمیٹی کا اجلاس کل 21 جون کو کراچی میں ہوگا۔

اتوار کے روز ہونے والا مرکزی رویتِ کمیٹی کا اجلاس نمازِ عصر کے بعد محکمۂ موسمیات کے دفتر (میٹ کمپلیکس) میں موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ پر منعقد ہوگا۔

چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذوالقعدہ 22 جون بروز پیر جبکہ نظر نہ آنے کی صورت میں 23 جون بروز منگل کو ہوگی۔ حتمی اعلان مفتی منیب الرحمٰن کریں گے۔

واضح رہے کہ ذوالقعدہ اسلامی سال کا گیارہواں مہینہ ہے جس کے بعد ذی الحج سال کا آخری مہینہ ہوتا ہے جس کی 10 تاریخ کو عید الاضحیٰ منائی جاتی ہے جس کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس اگلے ماہ ہوگا۔

جولائی کے دوران ہونے والے رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں یکم ذی الحج اور عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا  جائے گا، جبکہ وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پہلے ہی عیدالاضحیٰ کا اعلان کرچکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارتِ سائنس کے کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر5 روز قبل  اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت کے کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو جمعے کے روز ہوگی جبکہ 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند نظر آجائے گا۔

مزید پڑھیں: سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق عید 31 جولائی کو ہوگی۔فواد چوہدری

Related Posts