لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو کے قریب ڈاکوؤں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زیر تربیت اہلکار چھٹیوں کے بعد ٹریننگ اسکول لاڑکانہ واپس آرہے تھے کہ انہیں ڈاکوؤں نے گھیر لیا۔
ڈاکو پولیس اہلکاروں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی احمد فیصل کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کے لیے پولیس جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








