دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران علالت کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کا علاج کرنے والے بھارتی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کا سیمی فائنل کھیلنا ایک معجزہ تھا۔
آئی سی یو میں محمد رضوان کا علاج کرنے والے بھارتی ڈاکٹرساحر سینالابدین کاکہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل شدید بیمار وکٹ کیپر بلے باز کی جلد صحت یابی پر حیران ہیں۔
ڈاکٹرساحر سینالابدین کاکہنا ہے کہ محمد رضوا ن کا ڈاکٹرز سے بس یہی اصرار تھا کہ میں ٹیم کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، وہ بس کھیلنے کیلئے بضد تھے ،محمد رضوان کی شدید خواہش تھی کہ وہ اہم ناک آؤٹ میچ میں اپنی قوم کے لیے کھیلے۔ان کا کہنا ہے کہ محمد رضوان بہت مضبوط، پرعزم اور پر اعتماد تھے اور میں ان کی صحت یابی دیکھ کر حیران ہوں۔
مزید پڑھیں:سیمی فائنل ہمیں کس نے ہرایا؟