محمد رضوان کیریئر میں پہلی بارٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rizwan reaches career-best seventh position in T20 rankings

دبئی: پاکستان کے اوپنر محمد رضوان اور انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹسمین لائم لیونگ اسٹون نے حالیہ سیریز کے بعد کئی اعزازات اپنے نام کرلئے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے مانچسٹر میں ہونے والے فائنل میچ میں ناقابل شکست 76 رنز کی اننگ اور سیریز میں مجموعی طور پر 176 رنز بنانے کے بعد کیریئر کی سب سے اچھی ساتویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

محمد رضوان نے حالیہ سیریز کے بعد رینکنگ میں چار درجے ترقی حاصل کی ہے۔29سالہ محمد رضوان رواں سال اپریل میں زمبابوے کے خلاف پلیئر آف سیریز کا اعزاز پانے کے بعد دسویں پوزیشن پر آئے تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو تیسرے میچ میں شکست، انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی

انگلینڈ کے لائم لیونگ اسٹون چار سال قبل جنوبی افریقہ کے خلاف کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد تیزی کے ساتھ 27 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کے خلاف سیریز میں انہوں نے 147 رنز بنائے جبکہ 27 سالہ بلے باز نے ایک سنچری بھی اسکورکی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے آخری ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2۔1 سے جیت لی۔ مانچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 155 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Related Posts