پی ڈی ایم کی حکومت کو 31جنوری تک مستعفی ہونے کی مہلت، لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کی حکومت کو 31جنوری تک مستعفی ہونے کی مہلت، لانگ مارچ کی تیاریاں شروع
پی ڈی ایم کی حکومت کو 31جنوری تک مستعفی ہونے کی مہلت، لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے عمران خان حکومت کو 31 جنوری تک مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

سربراہی اجلاس کے بعد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے ساتھ جاتی امرا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر تک پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے منتخب اراکین اسمبلی اپنے اپنے استعفے اپنی اپنی قیادت کے سپرد کردیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت 31 جنوری تک مستعفی ہو جائے۔اگر حکومت نے دی گئی مہلت تک استعفیٰ نہیں دیا تو یکم فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا جو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردے گا۔ تاہم عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے تاریخی اور فقید المثال جلسے کے بعد پی ڈی ایم نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔ ہم نے اپنے تمام اساسی مطالبات کو اعلان لاہور کے عنوان سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بیان کردیا ہے اور تمام جماعتوں نے اس پر دستخط کردیے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور پر انتخابات لڑتی ہیں۔ ہم تمام جماعتیں ایسے کوئی اقدامات نہیں کریں گی جس سے جمہوریت کو کوئی نقصان ہو۔ اگرموجودہ حکمران استعفے دے دیں اور اسمبلیاں تحلیل کر دیتے ہیں تو پھر پی ڈی ایم کی مشاورت سے مذاکرات کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا صوبوں کو لانگ مارچ کی تیاری کے سلسلے میں جاری کیا گیا شیڈول بدستور برقرار ہے۔ ہر صوبے میں میزبانی کمیٹیاں صوبائی قیادت سے مل کر لانگ مارچ کی حتمی تیاری کریں گی۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم بتائے عمران خان سے نہیں تو کس سے بات کرنا چاہتی ہے، شیخ رشید

Related Posts