بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی شیف ذاکر انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرحوم کھانوں کی آسان ترکیبوں کیلئے مشہور تھے، فوٹو ایم ایم

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی شیف ذاکر حسین قریشی المعروف شیف ذاکر انتقال کر گئے۔

کھانا پکانے کی اپنی غیر معمولی مہارت اور کھانوں کے ٹی وی شوز میں دلکش موجودگی کے سبب وہ ملک بھر میں جانے جاتے تھے۔ شیف ذاکر نے آسان اور گھریلو ترکیبوں کے ذریعے پاکستان کے گھر گھر میں ذائقہ اور اپنائیت بھری۔

اُن کی وفات پاکستان کے کھانوں کی دنیا میں ایک دور کے اختتام کی علامت ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں، ساتھیوں اور مشہور شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات اور خراجِ عقیدت کا سیلاب آیا ہوا ہے، جو اُنہیں صرف ایک شیف نہیں بلکہ ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر یاد کر رہے ہیں۔

یہ افسوسناک خبر سیبو مینجمنٹ کمپنی کی سربراہ شیف سامعہ لاری نے شیئر کی۔

Related Posts