بھارت میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز مستقل طور پر روک دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز مستقل طور پرروک دی گئی
بھارت میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز مستقل طور پرروک دی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت میں فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کو ملک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر مستقل طور پر روک دیا گیا ہے۔

فلم کو بھارت میں دسمبر 2022 میں ریلیز ہونا تھا۔ تاہم سینما مالکان کو فلم کی ریلیز کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد بھارت میں فلم کی نمائش کو ملتوی کردیا گیا لیکن اب فلم کی ریلیز مستقل طور پر روک دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی سینما مالکان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں فلم ریلیز ہوگی یا نہیں اس حوالے سے بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذی اسٹوڈیوز نے فلم کے مکمل حقوق حاصل کرلیے تھے تاہم بعض طبقات کی جانب سے مزاحمت کی وجہ سے فلم کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس پر کورین سیریز ’دی گلوری‘ کے چرچے، کیا اس کا دوسرا حصہ آئیگا؟

واضح رہے کہ فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے باکس آفس پر بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ فلم برطانیہ میں 1.39 ملین پاؤنڈز کا ریکارڈ بزنس کرنے کے بعد بالی ووڈ کی فلم ’پدماوت‘، ’ریس 3‘، ’زیرو‘، ’RRR’ ،‘KGF 2‘، ’سنجو‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ جیسی ہٹ فلموں کو مات دے کر باکس آفس پر برِصغیر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، حمیمہ ملک ، ماہرہ خان، گوہر رشید، فارس شفیع، علی عظمت، راحیلہ آغا، بابر علی، صائمہ بلوچ اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔

Related Posts