سینیٹر رحمان ملک کا ملک بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں کہ کورونا کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ اب سے اسپتالوں نے نئے مریض لینے سے انکار شروع کیا ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آج میں اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط لکھ چکا ہوں، وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے خط میں وزیراعظم سے کورونا وائرس و دیگر اہم معاملات پر اے پی سے بلانے کا مطالبہ کر چکا ہوں، کورونا وائرس کے بعد عالمی کساد بازاری اور جغرافیائی سیاسی طرز عمل میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہے۔

بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قوم کو ہم آہنگی و اتحاد کی ضرورت ہے، وزیراعظم قوم و ملک کی وسیع تر مفادات میں کورونا وائرس و دیگر اہم قومی معاملات پر اے پی سی بلائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر غیر معمولی اقدامات اٹھائے جائے، ماسک پہننا ہر شہری کے لئے لازم قرار دیا جائے اور عوام میں مفت بانٹے جائیں۔ہینڈ سینیٹائزرز اور ماسک رعائتی قیمتوں پر عوام کو مہیا کئے جائے۔

سارے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کئے جائیں، ڈاکٹرز، نرسز و دیگر طبی عملے کو سو فیصد رسک الاؤنس کی منظوری دی جائے، دیہی علاقوں کو نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ اینٹی کورونا وائرس رورل ائیر یا پروگرام شروع کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت ضروری قانون سازی پارلیمنٹ میں لائے کہ کورونا وائرس کیخلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے، کورونا سے ڈرنا نہیں نعرے سے عوام کورونا وائرس کو کچھ سمجھ نہیں رہی ہے، ہمیں کہنا ہوگا کہ ہم نے کورونا وائرس سے خود اور قوم کو محفوظ رکھنا ہے۔

کہنا ہے کہ کورونا خاتمے کیلئے ہر حال میں اختیاطی تدابیر اپنانے ہیں، وہ خواتین ڈاکٹرز جو نوکری نہیں کررہیں ان سے اپیل ہے کہ قوم کے خدمت کے لئے آگے بڑھیں۔