راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں بھتے کے عوض تجاوزات قائم ہونے لگیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے اہم اور مصروف ترین علاقوں میں ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی تجاوزات مافیا نے ڈیرے ڈال لئے ہے،محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے سی او اعلیٰ افسران کو مطمئن کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کے بلند بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

لاک ڈاؤن کے باوجود بھی ٹینچ بازار پیپلزکالونی برف خانہ چوک بکرا منڈی روڈ مصریال روڈ روڈ نصیرآباد اور گوالمنڈی کے مقام پر سارا دن ٹریفک جام ہو جاتی ہے اور گھنٹوں روزہ دار ذہنی اذیت اور کوفت کا شکار ہوکر کر ہائی بلڈ پریشر اور ڈپریشن جیسے موذی اور جان لیوا امراض کا شکار بن رہے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر ٹھیکیدار کی پرچی کے علاوہ لاکھوں روپے مبینہ بھتہ وصولی کی جارہی ہے،غیر قانونی کام سے بچنے کے لئے علاقوں میں تعینات تجاوزات کے عملے نے اپنے پرائیویٹ فرنٹ مین رکھے ہوئے ہیں جو کہ سارا دن علاقوں میں گشت کرتے ہیں اور بھتہ وصول کرتے ہیں۔

جبکہ بات نہ ماننے والے دکانداروں کو عبرت کا نشان بنا دیا جاتا ہے اور ایک کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سو کو ڈرا کر رکھا جا رہا ہے کام کرنے والے فرض شناس اور ایماندار افسران نے اسٹیشن کمانڈر سے محکمہ انسداد تجاوزات میں تعینات عملے کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد وکی غیرجانبدار تحقیقاتی اداروں سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے