عمران نیازی کے قانون سے بالاتر ہونے کا تاثر عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے، علامہ راشد سومرو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علماءاسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ قومی مجرم عمران نیازی کے قانون سے بالاتر ہونے کا تاثر عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔

وفاقی حکومت جے یو آئی کی نہیں بلکہ جے یو آئی حکومتی اتحاد کا حصہ ہے اور ہم اپنی وزارتوں کیلئے جوابدہ ہیں، سندھ کے حکمران عوام سے جینے کا حق چھین رہے ہیں اور حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی، کراچی کے عوام کی جان و مال اور عزت چوروں، ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصلے میں کیا کچھ موجود ہے، کس کی جیت، کس کی ہار ہوئی؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاﺅن کراچی کے دورے کے موقع پر مقامی ذمہ داران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

دریں اثناءمحمدخان کالونی اتحادٹاؤن ادارہ تبلیغ اسلام کی دستار فضیلت کانفرنس سے علامہ راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے مراحل کو عام فہم بنانے کےلئے شعور و آگہی مہم کی ضرورت ہے اور ہم صاف اور شفاف مردم شماری کے خواہاں ہیں۔

مسائل زدہ عوام کی بہت سی توقعات پی ڈی ایم حکومت سے وابستہ ہیں اورجلدہی خوشحالی اور امن کا سورج طلوع ہوگا، انہوں نے کہاکہ مولانا اسعد محمود نے 8 ماہ کی کم مدت میں سکھر حیدرآباد موٹروے ہو یا اپنے محکمہ میں کانٹریکٹ پر موجود ملازمین کو مستقل کرنا ہو یا پھر بند پوسٹ آفس کھولنا ہو یا پوسٹ مین کو فری موٹرسائیکل فراہم کرنا، انہوں نے ثابت کیاہے کہ ملک کو بہتر انداز میں جمعیت علماءاسلام چلا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے سستا اور عمدہ حج پیکیج جمعیت کے کارکن مولانا عبدالشکور کی محنت کا نتیجہ ہے۔

علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا اقتدار امریکی سازش سے نہیں بلکہ جمعیت علماءاسلام کی جہد مسلسل سے اختتام پذیرہوا، ملک کی اعلیٰ عدالتیں لاڈلے کو تو ریلیف دے رہی ہیں لیکن عوام کو انصاف دینے میں ناکام ہیں۔

اس موقع پر مولانا عمرصادق، مولانا فخرالدین رازی، حافظ حبیب الرحمن خاطر ودیگر ذمہ دران وکارکنان موجود تھے۔

Related Posts