راشد خان کااستعفیٰ منظور،محمد نبی عیسیٰ خیل افغان ٹی20 ٹیم کے کپتان مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راشد خان کااستعفیٰ منظور،محمد نبی عیسیٰ خیل افغان ٹی20 ٹیم کے کپتان مقرر
راشد خان کااستعفیٰ منظور،محمد نبی عیسیٰ خیل افغان ٹی20 ٹیم کے کپتان مقرر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل:افغانستان کرکٹ بورڈ نے کپتان راشد خان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی جگہ محمد نبی عیسیٰ خیل کو افغان ٹی20 ٹیم کا کپتان بنا دیا۔

افغان طالبان کے مطابق نجیب اللّٰہ زدران کو افغان کرکٹ ٹی 20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا،واضح رہے کہ راشد خان نے گزشتہ روز افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔

افغان کرکٹ بورڈ نے راشد خان کو متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ایونٹ کے لیے کپتان مقرر کیا تھا۔بورڈ کے فیصلے سے ناخوش راشد خان نے کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ٹیم ان کی مشاورت کے بغیر منتخب کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: سابق بھارتی اوپنر نے پاکستان کو خطرناک حریف قرار دے دیا

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں راشد خان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان ٹیم سلیکشن کا حصہ بننا میرا حق تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ جس ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس کے سلسلے میں بورڈ اور سلیکشن کمیٹی نے ان کی مرضی شامل نہیں کی۔

Related Posts