عمران نیازی رات کو گالی دے کر صبح معافی مانگ لیتے ہیں۔رانا ثناء اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی اب بتائے پیسہ کہاں چلا ہے، رانا ثناء اللہ
پی ٹی آئی اب بتائے پیسہ کہاں چلا ہے، رانا ثناء اللہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کا سابق وزیر اعظم عمران خان کے متعلق کہنا ہے کہ عمران نیازی رات کو گالی دے کر صبح معافی مانگ لیتے ہیں، صبح ایک بیان جاری ہوتا ہے تو شام کو اس کی تردید کردی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے چشتیاں جلسے میں عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی صبح ایک بیان دیتے ہیں اور شام کو اس کی تردید کر ڈالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

منچھر جھیل پر کٹ بھی کام نہ آئے، سیلابی پانی الٹا بہنے لگا

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی رات کو گالی دے کر صبح معافی مانگ لیتے ہیں۔ فتنہ خان پاکستان کی سلامتی کیلئے مستقل خطرہ بن چکے۔ قوم نے اس فتنے کو مسترد کردیا۔ عمران خان پشاور اور چشتیاں میں رسوا ہو گئے۔

کیا واقعی عمران خان رسوا ہوئے؟

پی ٹی آئی کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلسے کے دوران عوام کے جمِ غفیر سے خطاب کیا تاہم مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ جلسہ فلاپ ترین تھا جس کو کامیاب دکھانے کیلئے پی ٹی آئی پرانے جلسے کی ویڈیو دکھاتی پھر رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ لوگ اس لیے عمران خان کے جلسے میں نہیں آئے کیونکہ یہ شخص قربانیاں دینے والی فوج کو نشانہ بنا رہا ہے۔ عوام نے عمران خان کو مسترد کرکے ثابت کیا کہ وہ اس فتنے کے ساتھ کسی صورت کھڑے نہیں ہوں گے۔ 

 

Related Posts