بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔
اپنی مختلف سرگرمیوں، بیانات اور حرکات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والی راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ایک نیا انکشاف کیا ہے جس نے نہ صرف ان کے مداحوں کو چونکا دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی بحث کا ایک نیا موضوع پیدا کر دیا۔
راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر لائیو ویڈیو کے دوران پاکستانی بزنس مین معین چودھری نے انہیں ایک ملین اماراتی درہم بطور تحفہ دیا۔
راکھی ساونت نے اس تحفے کی وصولی کے بعد خوش ہو کر کہا کہ یہ ایک بہت بڑا اور قیمتی تحفہ ہے جس کا وہ ہمیشہ شکر گزار رہیں گی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے “جے پاکستان” کا نعرہ بھی لگایا۔
راکھی ساونت کی جانب سے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل آ رہے ہیں۔ کچھ صارفین ان کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں، جبکہ کچھ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ معین چودھری کی جانب سے دیا جانے والا یہ تحفہ پاکستانی بزنس مین کے ساتھ راکھی ساونت کے تعلقات کی نوعیت پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے اور بہت سے لوگ اسے “دوسرے” معنی بھی پہنانے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔