اسلام آباد میں بارش شروع، سندھ سمیت دیگر صوبوں میں بھی بادل برسنے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں بارش شروع، سندھ سمیت دیگر صوبوں میں بھی بادل برسنے کا امکان
اسلام آباد میں بارش شروع، سندھ سمیت دیگر صوبوں میں بھی بادل برسنے کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش شروع ہوگئی جبکہ سندھ اور خیبر پختونوا سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے زیادہ تر اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اسلام آباد میں صبح سے ہلکی پھلکی بارش جاری ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی اور بارش ہوگی۔

محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، دیر، مالاکنڈ اور مردان میں بارش ہوگی۔

صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات کے وقت خضدار سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ میں کراچی، بدین اور ٹھٹھہ کے علاقوں میں بوندا باندی ہوگی۔ 

قبل ازیں محکمۂ موسمیات نے جمعرات 24 جولائی سے کراچی میں 2 روزہ مون سون اسپیل کے آغاز کی پیشگوئی کی تھی۔

سربراہ محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے 4روز قبل کہا کہ ہندوستان کی ریاست راجستھان میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ایک نیا سسٹم تشکیل پارہا ہے جو کراچی میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے 24 جولائی سے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی

آج محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موس مگرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم شام کے وقت  پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی کے پی کے اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

 

Related Posts