بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش و برفباری، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش و برفباری، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش و برف باری کے باعث صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے پی ڈی ایم اے سمیت متعلقہ انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کا کہا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ اضلاع میں موسمی صورتحال کی نگرانی کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری رکھی جائے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حساس اضلاع میں ضروری امدادی اشیاء اور متبادل ایندھن دستیاب رکھا جائے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ہدایات جاری کیں کہ قومی شاہراہوں کے حساس مقامات پر بھاری مشینری اور عملہ تعینات رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:وسطی ایشیا تک ریل کار سروس، ازبکستان نے فزیبلٹی رپورٹ پاکستان بھیج دی

انہوں نے کہا کہ موسمی صورتحال کے مطابق عوام کے لئے ٹریول ایڈوائزی جاری کی جائے، ضلع اور صوبے کی سطح پر کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رکھے جائیں۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں