رابی پیرزادہ نے اپنی لیک ویڈیوز کے بارے میں بڑا انکشاف کردیا
کراچی: پاکستان میوزک انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تکبر و غرور کو اپنے زوال اور زندگی بدلنے کی وجہ قرار دے دیا۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہیں اپنے موسیقی کے کیرئیر کے عروج پر اپنے کردار کے حوالے سے غرور تھا کہ کوئی ان کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
اسی وجہ سے انہیں شوبز انڈسٹری کی بہت سی اداکارائیں خاص طور سے مہوش حیات، نیلم منیر، وینا ملک بہت بری اور اپنے سے کم تر لگتی تھیں۔
یہ ہی وجہ ہے کہ ماضی میں ان کے لئے بہت سخت الفاظ بھی استعمال کئے۔ انہوں نے کہاکہ لیک ہونے والی خود اپنے لئے ہی شوٹ کی تھیں۔
مزید پڑھیں:کترینہ کیف کے انسٹاگرام فالوورز 7 کروڑ تک پہنچ گئے
رابی نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک کے معاملے کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کے معاملے سے منسلک کرتے ہوئے کہا کہ جب عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک ہوئی تو میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مل نہیں سکی۔