کوئٹہ میں دھماکہ، پاک چین دوستی اور دشمن کو کھٹکتا ہوا سی پیک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں دھماکہ، پاک چین دوستی اور دشمن کو کھٹکتا ہوا سی پیک
کوئٹہ میں دھماکہ، پاک چین دوستی اور دشمن کو کھٹکتا ہوا سی پیک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گزشتہ شب کوئٹہ میں زرغون روڈ کے سرینا چوک پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ دھماکے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی جو ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک خودکش بم دھماکہ تھا۔

خوش قسمتی سے پاکستان میں چین کے سفیر جنہیں اس حملے میں نشانہ بنانے کی پلاننگ کی گئی تھی وہ محفوظ رہے جس سے پتہ چلتا ہےکہ پاکستان کے دشمن دہشت گرد پاک چین دوستی سے کتنے خائف ہیں اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے کتنی سفاکی سے کام کر رہے ہیں۔ آئیے بم حملے، پاک چین دوستی اور سی پیک سے متعلق حقائق کا جائزہ لیتے ہیں۔

کوئٹہ بم حملے پر وفاقی اور صوبائی وزرائے داخلہ کا بیان 

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئٹہ میں ہوٹل کی پارکنگ میں کیا گیا دھماکہ دراصل ایک خودکش حملہ آور نے کیا۔ 6 زخمی افراد تاحال ہسپتال میں ہیں جن میں سے 1 کی حالت نازک ہے۔

دھماکے کا بھارت اور سی پیک سے تعلق؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کو اندر سے غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش ہو رہی ہے۔ہم نے وزارتِ داخلہ کے 22 اداروں کو سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا ہے۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ گوادر پاکستان کی ترقی کا نام ہے اور دھماکے کی اصل وجہ گوادر کی ترقی ہے۔ 

پاک چین دوستی، گوادر اور سی پیک

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ایک بڑا تجارتی و اقتصادی شراکت داری کا منصوبہ ہے جس کا مقصد پاکستان سے چین کے علاقے سنکیانگ تک گوادر بندرگاہ، ریلوے اور موٹر وے کے ذریعے تیل اور گیس کی کم وقت میں ترسیل ہے۔

منصوبے کی طوالت گوادر سے لے کر کاشغر تک تقریباً 2 ہزار 442 کلومیٹر ہے۔ منصوبے پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ 46 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ سی پیک کے تحت شاہراہوں کی تعمیر، کان کنی، فائبر آپٹک ڈیٹا مواصلاتی نظام اور شمسی توانائی سمیت دیگر متعدد منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

بھارت کی تخریبی کارروائیاں 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گلوبل اسپیس ولیج کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سی پیک کو خطے کا گیم چینجر سمجھتا ہے اور اس سے ڈرتا ہے جبکہ سی پیک منصوبہ ایک اہم حقیقت ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سی پیک صرف پاکستان اور چین کا نہیں بلکہ متعدد ممالک کی خوشحالی اور ترقی کا منصوبہ ہے جو پورے خطے کو آپس میں جوڑ سکتا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت سی پیک پر دہشت گردی کیلئے افغان زمین استعمال کرتا ہے۔ بھارت کے دہشت گرد چینی اور مقامی لیبر کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ سی پیک رک جائے۔

 

Related Posts