سرمایہ کاری کی بجائے قطر کی پاکستان کو 2ارب ڈالرنقد دینے کی پیشکش، خبر جھوٹی نکلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قطر نے پاکستان کو فوری طور پر 2 ارب ڈالر کی نقد رقم کی فراہمی کی پیشکش نہیں کی ہے تاہم ایل این جی سے چلنے والے دو پاور پلانٹس خریدنے میں اپنی دلچسپی کی تجدید کی ہے جنہیں پاکستان ابتدا میں مسابقتی بولی کے بغیر فروخت کرنے سے گریزاں تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام گورنر نے عندیہ دیا  کہ قطر فنڈنگ ​​کے ذرائع کی نشاندہی کیے بغیر دو طرفہ تعاون کے نتیجے میں 2 ارب ڈالر فراہم کر سکتا ہے۔

تاہم جمعہ کے روز ایک سرکاری اہلکار نے  کہا کہ قطر  پاکستان کو فوری طور پر ضمانت دینے کے لیے نقد رقم کی پیشکش کے بجائے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے رابطہ کرنے پر کہا کہ قطر کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے کے بعد فنڈنگ ​​میں کوئی فرق نہیں آیا، اس لیے فوری طور پر 2 ارب ڈالر کی نقد رقم کی ضرورت نہیں ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اگلے سال جون تک مجموعی سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر کو 16.2 بلین ڈالر تک بڑھا دے، جس میں 4.5 ارب ڈالر کے معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

قطر کی بغیر کیش لیکن سرمایہ کاری کی پالیسی ان پالیسیوں کے مطابق ہے جو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اس بار پاکستان کے حوالے سے اپنائیں، قطر نے ماضی کے بڑے قرضوں کے چیک پر دستخط کرنے کی روایت توڑ دی جس کی پاکستان کی جانب سے واپسی ممکن نہ بنائی جاسکی۔

آج سے چند روز قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسی طرح کے اعلان کے بعد سعودی عرب کے فرماں روا نے جمعرات کو بھی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Related Posts