قومی کرکٹ کیلئے تاریخی دن، جاوید میانداد اور قاسم عمر کی ڈبل سنچریاں یادگار بن گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ کیلئے تاریخی دن، جاوید میانداد اور قاسم عمر کی ڈبل سنچریاں یادگار بن گئیں
قومی کرکٹ کیلئے تاریخی دن، جاوید میانداد اور قاسم عمر کی ڈبل سنچریاں یادگار بن گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: 21 اکتوبر کا دن پاکستان کی قومی کرکٹ کیلئے یادگار ہے جب جاوید میانداد اور قاسم عمر نے ایک ہی روز ڈبل سنچریاں بنائیں اور تاریخ کے بہترین بیٹسمین کہلائے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے ٹھیک 35 برس قبل آج ہی کے روز سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے جاوید میانداد اور قاسم عمر نے ڈبل سنچری اسکور کرکے ملک کو پوری طاقت کے ساتھ جتوانے کیلئے زور لگایا تاہم بد قسمتی سے یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔

ہوا کچھ یوں کہ فیصل آباد میں سری لنکا کے خلاف کھیلا گیا یہ 6 روزہ ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا، 6 روزہ اِس لیے کہ 3 روز کے کھیل کے بعد 1 دن کا ریسٹ بھی دیا گیا تھا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 479 رنز بنائے تھے۔

ارونڈا ڈی سلوا نے 122 رنز بنا کر ٹیم کیلئے فتح کی بنیاد رکھ دی لیکن جواباً پاکستان نے بھی سری لنکا کی بیٹنگ کو منہ توڑ جواب دیا۔ 86 رنز پر شعیب محمد آؤٹ ہوئے تو مدثر نظر کی وکٹ 78 رنز پر گر گئی۔

قاسم عمر اورکپتان جاوید میانداد جب وکٹ پر آئے تو ٹھہر گئے اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 200 سے زائد رنز دونوں ہی کھلاڑیوں نے الگ الگ اسکور کیے۔ قاسم عمر کے 206 رنز کے مقابلے میں جاوید میانداد 203 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید میانداد کی  سالگرہ، آئی سی سی نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

Related Posts