عورت کے حقوق کے نام پر کسی صورت بے حیائی پھیلانے نہیں دیں گے، قاری محمد عثمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ خواتین کو سب سے زیادہ عزت اسلام نے دی ہے۔ اسلام ہی وہ عظیم اور عالمگیر مذہب ہے جو خواتین سمیت تمام طبقات کے حقوق کا محافظ ہے۔

عالمی یوم خواتین پر حقوق خواتین کے نام پر حیا باختگی مارچ اسلامی مملکت میں معنی خیز ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی سڑکوں پر مادر پدر آزاد معاشرے کے قیام کیلئے خواتین مارچ پاکستان کے آئین و قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جج کی عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست سننے سے معذرت

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم خواتین کے موقع پر بےحیائی مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ یہاں دو کرداروں کا مقابلہ ہے، ایک ملک پر مغربی تہذیب اور کلچر کے ذریعہ فحاشی پھیلانا اور دوسرا کردار ملک بھر میں پھیلا ہوا دینی مدارس کا جال ہے، جس کے ذریعہ ملک میں دینی مدارس، علوم نبوت اور علوم قرآن کی اشاعت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ تعلیمی سال کے اختتام پر صرف وفاق المدارس کے زیرانتظام چلنے والے دینی مدارس سے دورہ حدیث کی تکمیل کرنے والی ہزاروں دختران قوم و ملک عالمات وفاضلات بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر اسلام سے بیزار اور پاکستان کے اسلامی آئین کے باغی مٹھی بھر آزاد خیال لوگوں کو نہ روکا گیا تو پھر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلامیان پاکستان اپنی ایمانی قوت سے منکرین نکاح، فحاشی و عریانی پھیلانے والے مادر پدر آزاد معاشرے کے قیام کیلئے حیا باختہ مارچ کرنے والوں کو خود لگام دینے کا حق محفوظ رکھتے ہوئے انہیں روکنے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار قوم بجا طور پر یہ امید لگا بیٹھی تھی کہ عورت ڈے کے نام پر عمرانی دور کے فحاشی مارچ کے ایجاد کردہ نیم برہنہ عورت مارچ کی اجازت نہیں دے گی مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی عمرانی دور کے ایجاد کردہ فحاشی و عریانی پھیلانے والے عورت مارچ کی اجازت دیکر شعائر اسلام کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

Related Posts