پنجاب حکومت کا ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت کا ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے فیصلہ
پنجاب حکومت کا ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، حکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے اور اموات کے پیش نظر کیپٹل سٹی پولیس (سی سی پی او) آفس لاہور میں اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس کی سربراہی لاہور پولیس کے سربراہ غلام محمود ڈوگر نے کی جبکہ کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال اور ڈی آئی جی حسن رضا خان نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر لاہور پولیس چیف غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف بلاامتیاز مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جائے گی۔

اجلاس کے موقع پر کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ماسک پہننے کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص ماسک نہ اس کو پکڑ کر تھانے میں بند کردیا، ان کا کہنا تھا کہ حکم پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو چھ ماہ تک کی قید بھی ہو سکتی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ شادی ہالز، پبلک مقامات پر سختی سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد سواریاں بٹھانے کی پابندی کرائی جائے گی اور زائد سواریاں بٹھانے پر کارروائی کی جائے گی جبکہ بغیر ماسک سواریاں بٹھانے والی کی گاڑی کو بند کردیا جائے گا۔

Related Posts