پنجاب ایکسائز کی نئی پالیسی، شہریوں کیلئے بڑی سہولت

تازہ ترین

تازہ ترین

کاریں ہی کاریں
علامتی تصویر

محکمہ ایکسائز پنجاب نے دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی پنجاب میں رجسٹریشن کے لیے نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شہریوں کی سہولت اور حکومتی آمدن میں اضافے کے لیے بین الصوبائی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اب دوسرے صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیاں بھی پنجاب میں رجسٹر کرائی جا سکیں گی۔

ایکسائز حکام کے مطابق کسی بھی دوسرے صوبے کی گاڑی پنجاب میں رجسٹر کرانے کے لیے متعلقہ صوبے کے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے این او سی اور کلیئرنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

شہریوں کو این او سی پنجاب ایکسائز آفس میں جمع کرانا ہوگا، جس کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کے لیے گاڑیوں کی منتقلی کا عمل آسان بنانا اور سرکاری ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔

لاہور میں پہلی بین الصوبائی گاڑی کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ ایکسائز دفاتر میں درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

Related Posts