راولپندی میں پنجاب بار کونسل کی 8 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپندی میں پنجاب بار کونسل کی 8 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
راولپندی میں پنجاب بار کونسل کی 8 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی میں پنجاب بار کونسل کی 8 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے پنجاب بارکونسل کے انتخابات میں راولپنڈی ڈویژن کی8نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق ضلع راولپنڈی کی 5نشستوں پربشارت اللہ خان، اسد محمود عباسی،چوہدری آصف لکھن،توفیق آصف اور راجہ فرخ عارف بھٹی آئندہ پانچ سال کے لئے پنجاب بار کونسل کے ممبر منتخب ہو گئے۔

اسی طرح ضلع جہلم کی 1نشست پر3امیداروں کے درمیان مقابلے میں راجہ ظفر اقبال، ضلع چکوال کی1نشست پر3امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد چوہدری محمد اشفاق کہوٹ اور ضلع اٹک کی1نشست پر4امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد ملک اسرارکامیاب قرار پائے۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق ضلع راولپنڈی کی5نشستوں پر 20امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جن میں بشارت اللہ خان 2039ووٹ لے کر پہلے،اسد عباسی1944ووٹ لے کر دوسرے،چوہدری آصف محمود لکھن1758ووٹ لے کر تیسرے، توفیق آصف 1715ووٹ لے کر چوتھے اورراجہ فرخ عارف بھٹی 1636ووٹ لے کر پانچویں نمبرپر رہے۔

دیگر امیدواروں میں قوسین فیصل مفتی نے 1608ووٹ حاصل کئے جبکہ حیدر محمود مرزا1561ووٹ،سجاد اکبر عباسی1340،راجہ فہیم حیدر1225،سردار بلال قیوم1223،مسز سرکار عباس1216،سید ذوالفقار عباس نقوی1107،طارق محمود ساجداعوان1039  جبکہ شاہد محمود مغل نے 894 ووٹ حاصل کیے۔

اس کے علاوہ سید عقیل عباس کاظمی 883،جی ایم شاہ708،محمد شاہد لطیف ڈھڈی518،منظور حسین مغل474،راجہ احسن محمود ستی 310اور سید اقتدار حسین نے304ووٹ حاصل کئے۔

جہلم کی1نشست پر3امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد راجہ ظفر اقبال32 ووٹوں کی برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ان کے مد مقابل راجہ فاروق اکرم پنوار دوسرے اورحافظ عبدالسمیع تیسرے نمبر پر رہے اسی طرح ضلع اٹک کی 1 نشست پر ملک اسرار پہلے اورسید طاہر حسین بخاری دوسرے نمبر پر رہے۔

ضلع چکوال کی1 نشست پربھی3امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چوہدری محمد اشفاق کہوٹ پہلے، ساجد علی بیگ دوسرے اورراجہ عمران رفیق تیسرے نمبر پر رہے۔

پنجاب بھر میں راولپنڈی ڈویژن کی8نشستوں سمیت پنجاب بار کونسل کی مجموعی طور پر75نشستوں پر ووٹروں نے سالانہ انتخابات میں 5سال کے لئے اپنے امیدواروں کا چناؤ کی۔

اپولنگ صبح ساڑھے8بجے سے5بجے تک جاری رہی پنجاب کی سطح پر ہونے والے انتخابات میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے چیئرمین کے فرائض انجام دیئے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی کی سربراہی میں 13 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پریذائڈنگ افسران تعینات رہے۔

سول جج صاحبان نے پولنگ افسران کے فرائض انجام دیئے۔ پولنگ میں ہر ووٹرنے 8نشستوں کے امیدواروں کے لئے اپنے من پسند 8امیداروں کو ووٹ دیا پولنگ کے موقع پر راولپنڈی کی عدالتوں میں مقامی تعطیل تھی۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیداروں کے حامیوں نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا اور فتح کا جشن مناتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات جیت کر مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔عادل عزیز قاضی

Related Posts