پنجاب اسمبلی جھگڑا کیس، پی ٹی آئی ارکان کی ضمانتوں میں توثیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: عدالت نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر تشدد اور لڑائی جھگڑے کے کیس میں پی ٹی آئی ارکان کی ضمانتوں میں توثیق کردی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان، مسرت جمشید چیمہ، سیمابیہ، عابدہ راجہ اور شاہدہ ملک کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے وکلا نے دلائل مکمل کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھائیوں میں پھوٹ، چوہدری برادرز الگ ہوگئے، نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں ان کیسز میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔ عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں دوران سیشن ڈپٹی اسپیکر پرتشدد اور لڑائی جھگڑے پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جن میں فیاض چوہان، مسرت چیمہ، عابدہ راجہ اور دیگر نامزد تھے۔