جیکب آباد میں پسند کی شادی پر پورے گاؤں کو سزا دے دی گئی، مسلح افراد نے درجنوں گھروں کو آگ لگادی۔
جیکب آباد کے گوٹھ محمد صدیق آرائیں میں 5مئی کو ہولناک واقعہ پیش آیا، جس میں مسلح افراد نے درجنوں گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا، ملزمان جدید اسلحہ سےفائرنگ کرتے رہے۔
ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گائوں صدیق آرائیں اور گائوں غازی خان چنہ کےجوڑے نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، جس پر ملزمان نے پسند کی شادی کرنے پر گاؤں کو آگ لگائی۔
پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
مقدمے میں 12 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان کےخلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیاہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری اور تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
کئی روز گزر جانے کے باوجود تمام ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر متاثرہ خاندانوں میں شدید پریشان ہیں۔
آتش زنی کے اس واقعے نے درجنوں خاندانوں کو چھت سے محروم کر دیا ہے، جو اب بھی شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








