پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت: پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خالد خورشید نئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے لئے منتخب ہوگئے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے اپوزیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی امجد ایڈوکیٹ کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔جبکہ وزیراعلیٰ خالد خورشید کو 22 اراکین اور اپوزیشن کے امجد ایڈوکیٹ 9 اراکین کی حمایت کرسکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 26 نومبر کو سید امجد علی زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر جبکہ پی ٹی آئی کے نذیر احمد ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے تھے۔ اسپیکر امجد علی نے 18 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف غلام محمد صرف 8ووٹ حاصل کرسکے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے گلگت بلتستان اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر امجد علی زیدی کو مبارکباد پیش کی، واضح رہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے ایڈووکیٹ خالد خورشید کا نام فائنل کر لیا گیا تھا۔دوسری جانب خالد خورشید ایڈووکیٹ ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

خالد خورشید ایڈووکیٹ نے 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اب وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے ان کا نام فائنل کرلیا گیا ہے، خالد خورشید کی نامزدگی کیلئے وزیراعظم نے مرکزی اور گلگت بلتستان کی قیادت سے مشاورت کی تھی۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کی نئی کابینہ تشکیل دیتے ہوئے فتح اللہ خان کو پلاننگ اور ڈویلپمنٹ انفارمیشن کا قلمدان دے دیا گیا ہے، اس کے علاوہ وزارت ورکس کے لیے وزیر سلیم نامزد جبکہ محکمہ جنگلات کے لیے راجہ زکریا اور وزیر تعلیم کے لیے اعظم خان کے نام فائنل ہوگئے ہیں۔