تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI's Firdous Shamim Naqvi resigns from Sindh Assembly

کراچی: سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جار ی محاذ آرائی کم نہ ہوسکی،پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔

سندھ اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پچھلے تین سال سے جمہوریت کا جنازہ دیکھتے آرہے ہیں،اپوزیشن لیڈر کا مائیک تک نہیں کھلتا ہے۔

اسٹیڈنگ کمیٹی میں حقیقی اپوزیشن کی کوئی رکنیت نہیں،کل قائد حزب اختلاف کا مائیک کھولنے کی اجازت نہیں دی،کل اراکین کو معطل کیا گیا،آج ہمارے اراکین کو اسمبلی میں آنے نہیں دیا گیا،میں اپنی سیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:حکومت اور اپوزیشن کے الزامات، توانائی بحران کا ذمہ دار کون ؟

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اس ایوان میں اپنے حلقے کی خدمت نہیں کرسکا،میرے پاس احتجاج کے لیے سڑکیں موجود ہیں،میں احتجاجاً سندھ حکومت کے خلاف استعفیٰ فلور پر دیکر آچکا ہوں۔

قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے اراکین کو سیشن سے معطل کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، اسپیکر سندھ حکومت کے دباؤ میں آکر فیصلے نہ کریں۔

اس افسوس کے عالم میں فردوس نقوی نے استعفیٰ دیا،فردوس صاحب عمران خان کے پرانے ساتھی ہیں،نام نہاد جمہوری جماعت کا پودہ اسکندر مرزا نے لگایابھٹو اسکندر مرزا کی نرسری میں پیدا ہوئے،انہیں ایوب خان نے پانی دیا،یہ ڈکٹیٹر کی پیداوار ہیں۔

Related Posts