پی ٹی آئی کو معافی ملے گی نہ سیاست کا حق، وزیر داخلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف سرکشی اور بغاوت کی ہے، ریاست کے خلاف سرکشی اور بغاوت کرنے والوں کو سیاست کا کوئی حق نہیں اور نہ معافی ملے گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، دفاعی تنصیبات پرحملے کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، ہر صورت ریاست کی رٹ قائم کریں گے، ووٹ کی طاقت سے فتنے کو ملکی سیاست سے مائنس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا پاکستان اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کر رہا ہے؟

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 سے صرف گالم گلوچ کی سیاست کی اور اپنے ورکرز کو بھی صرف گالم گلوچ کی سیاست ہی سکھائی، پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر،ایک کروڑنوکریوں کے جھوٹے وعدے کیے۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کرپشن ختم کرنے کے دعویداروں نے خود کرپشن کی، ہم نے ایک سال میں ترقیاتی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا،  پی ٹی آئی والوں نے صرف باتیں ہی کیں عملی طورپرکچھ نہیں کیا۔