پی ٹی آئی کو خونی مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی، مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ’خونی‘ لانگ مارچ کو روکنے اور اسلام آباد میں لوگوں کے تحفظ کے لیے ہر قانونی طریقہ استعمال کیا جائے گا۔

عمران خان کی جانب سے 25 مئی کو لانگ مارچ شروع کرنے کے اعلان کے فوراً بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کرے گی کہ لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے۔

انہوں نے فوج کی تعیناتی کے امکان کو مسترد نہیں کیا اور کہا کہ حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بھول جانا چاہیے کہ اسے ’خونی‘ مارچ کرنے دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ’خونی‘ تحریک شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی کیونکہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات اسی وقت ہوں گے جب حکومت چاہے گی کیونکہ اسے ایسا کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”خونی“ مارچ آزادی اظہار نہیں، نہ جمہوری حق ہے اور نہ ہی احتجاج۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ایک ہجوم ہے جو غنڈہ گردی کے لیے اسلام آباد آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

انہوں نے سوال کیا کہ جب عمران خان وزیراعظم تھے تو انہوں نے اسمبلی تحلیل کیوں نہیں کی؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اداروں کے خلاف غلیظ باتیں کرتے ہیں۔

Related Posts