پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ سیاسی انتقام، عالمی تنظیموں کو خطوط ارسال کردیئے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ سیاسی انتقام، عالمی تنظیموں کو خطوط ارسال کردیئے گئے
پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ سیاسی انتقام، عالمی تنظیموں کو خطوط ارسال کردیئے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: تحریک انصاف کی قیادت و کارکنان کی غیر قانونی پکڑ دھکڑ، حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،چھاپوں کے معاملے پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بین الاقومی تنظیموں کو خطوط لکھ دیئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی جانب سے یورپی پارلیمنٹ، ہاؤس آف کامن، آئی پی یو، سی پی اے، ہاؤس آف لارڈ، امریکی ایوان نمائندگان، ہائی کمشنر سمیت دنیا کے مختلف فورمز کو حکومت کی غیر قانونی پالیسیوں کے خلاف خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔

اسد قیصر نے عالمی تنظیموں کو خط میں لکھا ہے کہ بطور سابق سپیکر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں علم میں لانا چاہ رہا ہوں، تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نگران حکومتوں نے سیاسی ورکروں کی آواز دبانے کیلئے شدید انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں، سیاسی ہارس ٹریڈنگ کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے فریش مینڈیٹ کا فیصلہ کیا اور ایوان سے مستعفی ہوئے۔

اسد قیصر نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو سیاست سے نکالنے کیلئے جھوٹے فوجداری مقدمات درج کیے گئے، ان کو قاتلانہ حملے میں 11 گولیاں ماریں اور 127 مقدمات درج کیے گئے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر پر متعدد حملے اور کارکنان پر تشدد کیا گیا، پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کو پنجاب پولیس نے حراست کے دوران تشدد سے قتل کیا اور اس کا مقدمہ بھی پی ٹی آئی چیئرمین پر درج کیا گیا۔

وزیر اعظم کی بھتیجی مریم نواز نے سیاسی ورکروں کو تعصب اور نسل پرستانہ قرار دیا، عالمی تنظیمیں پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی، جمہوریت کی تباہی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

سابق سپیکر اسد قیصر نے لکھا کہ الیکشن کمیشن نے غیر آئینی طور پر دو صوبوں میں سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود انتخابات ملتوی کیے۔

مزید پڑھیں:پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات ملتوی، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

اسد قیصر نے خط میں مزید لکھا کہ پی ڈی ایم پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ پر جعلی آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ حملے کر چکی ہے، پاکستان متعدد عالمی انسانی حقوق کنونشن پر دستخط کر چکا ہے، حکومتی کارروائیوں کو نہ روکا گیا تو پاکستان تحریک انصاف پر غیر آئینی طور پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts