پاکستان تحریک انصاف جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hunaid Lakhani criticized the Sindh government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کا الیکشن پیسے والوں کا کھیل بن چکا ہے، پاکستان تحریک انصاف جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے لیکن سینیٹ کے الیکشن میں جو کچھ ہواوہ سب نے دیکھا۔

وزیراعظم عمران خان کو پہلے سے ہی خدشات تھے اور وہ کئی بار اس بات کا ذکر بھی کر چکے ہیں کہ خرید و فروخت کا سلسلہ ہوسکتا ہے اور ایسے ہی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو درخواست بھی دی گئی تھی، پاکستان تحریک انصاف جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے اور چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت پروان چڑھے لیکن جمہوریت کے نام پر اگر کوئی گھناؤنا کھیل کھیلنے کی کوشش کریگا تو اس کا نقصان بھی اس کو ہی ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ سیاست دان میڈیا پرا ٓ کر نورا کشتی کرنے کے بجائے عوامی مسائل کے حل کے لیئے تجاویز دیں ،موجودہ صورتحال میں عوام کو ترجیحی بنیادوں پر غربت سے نکالنے کے لیئے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے، سیاست عوامی خدمت کا نام ہے اس کو بدنام نہ کیا جائے کچھ سیاسی پارٹیوں کے رہنما ءوں نے عوام کو نا ن ایشوز میں الجھا دیا ہے ۔

اس وقت متحدہو کر ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں غربت کے خاتمے کے لیئے اقدامات اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے ہوں گے جب روزگار کے مواقع ہوں گے تو وہ ولوگ جو بیکار بیٹھے ہیں جن کے پاس کام نہیں ہے وہ لوگ کام پر لگ جائیں گے جس سے غربت میں کمی آئے گی اور ملک کی معاشی پوزیشن مستحکم ہوگی۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم عمران خان ”کوئی بھوکا نہیں سوئے گا“ پروگرام کا آغاز آج کریں گے

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی کرے نیوز چینلز پر بیٹھ کر بد تمیزی کرنے اور ایک دوسرے پرا لزام لگانے کی سیاست کو ختم کر کہ عوامی مسائل کے حل کی جانب جانا پڑیگا، معاشی ترقی کی شرح جب تک نہیں بڑھے گی تب تک غربت میں کمی نہیں آئے گی جب بیروزگاری اور غربت ختم نہیں ہوگی اور عام آدمی کی زند گی میں بہتری نہیں آئے گی تب تک ملک آگے نہیں بڑھے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ عوام کے مسائل کو ختم کیا جائے اور غریبوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے اقدامات کیے جائیں ملک میں جتنے مڈل کلاس لوگ ہوں گے اتنا ہی ملک بہتر طریقے سے چلے گا اور جتنی غربت بڑھے گی اتنے ہی مسائل بڑھیں گے ۔

Related Posts