گلگت بلتستان اسمبلی، پی ٹی آئی امیدوار امجد زیدی اسپیکر منتخب ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان اسمبلی، پی ٹی آئی امیدوار امجد زیدی اسپیکر منتخب ہوگئے
گلگت بلتستان اسمبلی، پی ٹی آئی امیدوار امجد زیدی اسپیکر منتخب ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلگت: حکومت کی بڑی کا میابی، پی ٹی آئی کے رکن امجد زیدی18ہ ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے ا سپیکر منتخب ہوگئے، اپوزیشن کے غلام محمد 8 ارکان کی حمایت حاصل کر سکے، جبکہ پی ٹی آئی کے چار، حزب اختلاف کا ایک ووٹ مسترد ہو گیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے پولنگ ہوئی جس میں تحریک انصاف کے امجد علی زیدی اور اپوزیشن کے غلام محمد میں مقابلہ ہوا۔ امجد علی زیدی 18 ووٹ لے کر با آسانی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہو گئے۔

تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی زیدی کے پولنگ کے دوران 4 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار غلام محمد کا ایک ووٹ مسترد ہوا۔ امجد علی زیدی کے 18 ووٹ کے مقابلے میں اپوزیشن کے امیدوار کو صرف 8 ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ تحریک انصاف 16 جنرل اور 6 مخصوص نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 32 اراکین نے حلف اٹھایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر امجد حسین صرف دو نشستوں سے کامیابی حاصل کرسکے۔ تحریک انصاف 16 جنرل اور چھ مخصوص نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں سمیت 5 نشستیں حاصل کی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے خواتین کی ایک مخصوص نشست سمیت 3 سیٹیں حاصل کی ہیں۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کا انعقاد رواں ماہ 15 نومبر کو کیا گیا تھا جبکہ ایک نشست پر الیکشن 22 نومبر کو کرائے گئے تھے۔ ان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابیاں اپنے نام کیں۔

گلگت بلتستان کے الیکشن کے نتائج پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں نے دھاندلی کے الزامات لگا کر ان نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ ان جماعتوں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان اور وفاق کے درمیان گٹھ جوڑ کے الزامات لگائے گئے۔

Related Posts