بازار حصص پر ایک بار پھر مندی کے بادل چھائے رہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بازار حصص پر ایک بار پھر مندی کے بادل چھائے رہے
بازار حصص پر ایک بار پھر مندی کے بادل چھائے رہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوران منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 41ہزار پوائنٹس سے نیچے چلا گیا۔

آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 83.10 پوائنٹس یا 0.20 فیصد کمی کے ساتھ 41،435.13 پر بند ہوا۔

دوران کاروبار اسٹاک مارکیٹ میں 200 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ تاہم دوپہر تین بجے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی دیکھی گئی۔

منگل کو 100 انڈیکس 3366 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 518 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال میں بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ری باؤنڈ ہوسکتی ہے۔ سیلاب کے باعث عالمی اداروں کا مثبت تعاون اسٹاک مارکیٹ کیلئے اہم ہوگا۔یہ بھی کہا گیا تھا کہ شیئرز کی قیمتیں بہت نیچے ہیں،اس لئے لانگ ٹرم سرمایہ کاری فائدہ دے گی۔

Related Posts