اسٹاک مارکیٹ میں 502 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 502 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 502 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز(پیر) مندی کا رجحان دیکھا گیاجس کے باعث 502.76 پوائنٹس کی مندی ہوئی۔

گزشتہ روز 181,976,391 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 163,939,925 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 6.795 بلین روپے کے مقابلے 6.890 بلین روپے حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 328 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 62 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 247 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

نیسلے پاکستان نے سب سے زیادہ 199.90 روپے فی حصص کی قیمت میں اضافہ دیکھا، جو 5600.00 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر پاک انجینئرنگ تھی جس کی فی حصص قیمت میں 23.20 روپے اضافے کے ساتھ 332.66 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:امریکا میں کاروں کی فروخت گرگئی، صرف ٹیسلا کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، ایلون مسک کا دعویٰ

باٹا (پاک) میں سب سے زیادہ 96.79 روپے فی حصص کی کمی دیکھی گئی جو 1851.21 روپے پر بند ہوئی، اس کے بعد پریمیم ٹیکس 49.42 روپے کی کمی کے ساتھ 609.58 روپے پر بند ہوا۔

Related Posts