اسٹاک مارکیٹ میں 83پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 83پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 83پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا رجحان رہا، 83.82 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کے ایس ای 100انڈیکس 41,839.27 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 350 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 175 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 163 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تین سرفہرست تجارتی کمپنیاں جن میں ورلڈکال ٹیلی کام کے 29,860,500 حصص 1.57 روپے فی حصص کے حساب سے تھے، ایف نیٹ۔ ایکویٹیز 11,670,500 روپے 6.00 پر اور سوئی ناردرن گیس ایکس ڈی کے ساتھ 8,417,065 روپے 33.81 فی شیئر پررہی۔

سفائر ٹیکسٹائل کی فی حصص قیمت میں سب سے زیادہ 45.40 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جو 1,059 روپے پر بند ہوا جبکہ دوسرے نمبر پر پریمیم ٹیکسٹائل رہی جس کی فی حصص قیمت 31.60 روپے اضافے کے ساتھ 665 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 193پوائنٹس کی کمی

نیسلے پاکستان میں سب سے زیادہ 150 روپے فی حصص کی کمی دیکھی گئی جو 5,850 روپے پر بند ہوئی اور اس کے بعد سفائر فائبر ایکس ڈی 91.02 روپے کی کمی کے ساتھ 1,158.36 روپے پر بند ہوا۔

Related Posts