اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سےنیچے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 15 jan
psx 15 jan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں214 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 100 انڈیکس 43 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آگیا۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز میں انڈیکس43 ہزار 207.81 پوائنٹس کی سطح پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں چند پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ، تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس 250 پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

کاروبار کے اختتام تک100 انڈیکس 214 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار993 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، آج کے روز 6.12 ارب روپے مالیت کے 17.12 کروڑ شئیرز کا کاروبار بھی کیا گیا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 98.45 پوائنٹس کی کمی سے 19 ہزار931.61 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 80.65 پوائنٹس کی کمی سے 29 ہزار892.79 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمعمولی مندی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس 11.63 پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار207.04 پوائنٹس کی سطح پر آگیاتھا۔

Related Posts