پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب،46ہزار کی نفسیاتی حد بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX lands in green after volatile session

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوتیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس کی46ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 219.60 پوائنٹس کے اضافے سے 46087.64پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

54.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 28ارب60کروڑ61لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 9.15فیصدزائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے46189پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔

بعد ازاں46100 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس219.60پوائنٹس کے اضافے سے46087.64پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس104.54پوائنٹس کے اضافے سے19165.52پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 109.54پوائنٹس کے اضافے سے31950.46پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر414کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ166میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب15ارب31کروڑ16لاکھ روپے سے بڑھ  کر 83کھرب43ارب91کروڑ77لاکھ روپے ہوگئی۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 48.24روپے کے اضافے سے1649.99روپے اور بہانیرو ٹیکس43.90روپے کے اضافے سے870روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 155روپے کی کمی سے6420 روپے اورمری پٹرولیم کے حصص 17.89روپے کی کمی سے 1409.19روپے ہوگئی۔

Related Posts