اسٹاک مارکیٹ میں 139.05 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 139.05 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 139.05 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل) کے دوران 100 انڈیکس میں تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا۔

100 انڈیکس میں 139.05 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.33 فیصد کی مثبت تبدیلی ہے، گزشتہ کاروباری دن 41,862.29 پوائنٹس کے مقابلے میں 42,001.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 161,425,081 حصص کے مقابلے میں مجموعی طور پر 118,511,503 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 5.835 بلین روپے کے مقابلے میں 3.873 بلین روپے کے حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 324 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 145 کے بھاؤ میں اضافہ اور 151 کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سفائر ٹیکس کی فی حصص قیمت میں سب سے زیادہ 41.09 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ 1,107.49 روپے پر بند ہوا جبکہ دوسرے نمبر پر ملت ٹریکٹرز رہی جس کی فی حصص قیمت میں 838.44 روپے کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں ہرسال قدرتی آفات سے 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

سیفائر فائبر میں سب سے زیادہ 94 روپے فی حصص کی کمی دیکھی گئی جو 1,166 روپے پر بند ہوئی جس کے بعد سیمنز پاک روپے 37.33 کی کمی کے ساتھ 696 روپے پر بند ہوا۔

Related Posts