اسٹاک مارکیٹ میں 37.63 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 37.63 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 37.63 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 40927.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.09 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 40 لاکھ 56 ہزار 372 شیئرز کا لین دین ہوا، سرمایہ کاروں کوپانچ ارب سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث روپے کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں:سندھ میں آٹے کی سرکاری قیمت 65 روپے فی کلو مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 239 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 239 روپے 71 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts